حج مقبول کا بدلہ صرف جنت ہے: وصی اللہ مدنی

____________

نوگڈھ (سدھارتھ نگر): ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امسال حج کمیٹی نے عازمین حج کو ویکسین (ٹیکہ) لگانے کے لیے پورے ضلع میں ماہ فروری کی مختلف تاریخوں میں سات مراکز قائم کئے تھے۔عازمین حج اور ان کے متعلقین سے گزارش کی گئی تھی کہ متعینہ دن اور وقت پر اپنے قریبی سینٹر پر پہنچ کر ویکسین لگوالیں۔

اللہ کے فضل وکرم اور دیگر احباب کے تعاون سے ٹیکہ کاری پرسکون ماحول میں انجام دی گئی۔

واضح رہے کہ ان سات مراکز میں سے درج ذیل چار سینٹروں پر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث ،سدھارتھ نگر اورحلقوں کے ذمہ داران نے عازمین حج کی کتاب وسنت کی روشنی میں مکمل رہنمائی کی اوت ٹیکہ کاری پروگرام کے اختتام تک موجود رہے۔

 بدر اسکول(جامع مسجد اہل حدیث) کھجوریا روڈ، تتری بازار، نوگڑھ میں ضلعی جمعیت اہلِ حدیث کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، ناظم ضلعی جمعیت، نائب ناظم مولانا رفیع احمد ندوی، مولانا محمد ہاشم سلفی ناظم مقامی جمعیت حلقہ نوگڑھ، مولانا مطیع اللہ مدنی، ڈاکٹر بدرالدين ریاضی، مولانا اعجاز احمد سنابلی، جامعہ اسلامیہ خیرالعلوم، بیدولہ چوراہا، ڈومریاگنج میں مولانا محمد ابراہیم مدنی امیر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، مولانا عبدالستار سراجی، امیر مقامی جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریا گنج، مولانا سيف الرحمن صليح مدني استاد جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریاگنج،جامع مسجد(جامعہ اتحادِ ملت) بڑھنی روڈ، اٹوا بازار میں مولانا شاہد جنید مدنی، نائب امیر مقامی جمعیت حلقہ اٹوا بازار اور عائشہ گرلس کالج، نرکٹہا، بانسی میں مولانا عبدالخبیر مدنی، مولانا عبدالرشید سلفی ،ناظم مقامی جمعیت اہل حدیث، حلقہ بانسی ،مولانا عبدالحکیم سلفی اور ماسٹر محمد افسر خاں اپنے دیگر معاونین کے ہمراہ پورے دن عازمین حج کی خدمت و رہنمائی، تربیت اور حق ضیافت ادا کرتے رہے۔

ضلعی جمعیت،سدھارتھ نگر کی طرف سے شائع کتاب "مختصر حج وعمرہ”مرتب مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ بزبان اردو ہندی اور ایک ورقی طریقہ حج وعمرہ اور صبح وشام کے اذکار کوبھی تقسیم کیا گیا۔تمام عازمین حج اور دیگر مہمانوں کی ضیافت جناب مولانا رفیع احمد ندوی،نائب ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر نے قبول کی۔

برادر عزیز مولانا رفیع احمد (لوی)‌ نے تمام عازمین حج اور ان کے ہمراہیوں کی عمدہ حق ضیافت قبول کی۔ اللہ کے فضل خاص اور ذمہ داران احباب کی مخلصانہ کاوشوں سے تمام مراکز پر حج تربیتی پروگرام کامیاب رہا۔

ناظم ضلعی جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے جمعیت کی اس نمایاں کامیابی پر اپنی مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے متعینہ سینٹروں کے امراء و نظماء اور ان کے دیگر معاونین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا جنھوں نے ٹیکہ کاری اور حج تربیتی پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعیت کا کسی طرح کابھی تعاون کیا ہے، اللہ سب لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ عنایت فرمائے، آمین۔

اللہ تمام خوش نصیب عازمین حج کو کتاب وسنت کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں حج وعمرہ کرنے کی توفیق ارزانی عطا کرے، ان کے تمام پاکیزہ اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور اپنے حفظ وامان میں رکھے تاکہ بصحت و عافیت اور امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز واپس آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے