بیدر۔ 30/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): گلبرگہ یونیورسٹی، کلبرگی نے بھونیشوری پاٹل کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی ہے۔ڈاکٹر ملیکارجن ہنگرگے کی رہنمائی میں کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔بھونیشوری پاٹل نے کمپیوٹر سائنس میں Extraction of Soft Biometric Information for Human Authentication through a Machine Learning Frameworkعنوان پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ یہ تاریخی لمحہ ہے کہ کرناٹک کالج کمپیوٹر سائنس کے شعبہ میں پانچ پی ایچ ڈی کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ K.R.S کے بورڈ آف ڈائریکٹرز انسٹی ٹیوٹ اور ٹرسٹ، کرناٹک کالج کے پرنسپل اور اسٹاف نے اس تاریخ پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

