حیدرآباد۔ 2؍ مارچ (سخاوت علی خان نظامی): انوار العلوم ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی نواب شاہ عالم خان یادگار 9؍ واں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گہوارہء علم و ادب انوار العلوم کالج ملے پلی حیدرآباد کے وسیع احاطہ میں بروز جمعہ 03؍ اپریل 2026ء،شام 7:30 بجے مشاعرہ کاوقت مقرر ہے اورشرکت کی عام اجازت ہے۔اس کل ہندمشاعرے میں حصہ لینے والے شعرائے کرام میں منظر بھوپالی، اقبال اشہرؔ، نوازؔ دیوبندی، ابرار کاشف، شکیلؔ اعظمی، لتا حیاؔ، ندیم شادؔ، مدن موہن دانشؔ، کرنل بی پی سنگھ، ہیمانشی بابرا، خوشبو شرما، حفیظ مبارک پوری شامل ہیں۔ نواب محبوب عالم خان معتمد اعزازی کی زیرنگرانی مشاعرہ ہوگا جس کے داعی نواب مجاہد عالم خان نائب معتمد اعزازی ہیں۔ وقتِ مقررہ پر تشریف لا کر اس مشاعرے کو کامیاب بنانے کی پُر خلوص گذارش کی گئی ہے۔زائد تفصیلات کے لئے احمد بیگ: 9849318058؍اورمیمن حاجی سجاد: 9866971325  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔آپ کی شرکت باعثِ صد افتخار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے