گلبرگہ۔ 9؍نومبر (راست): آج 9؍نومبر کو ’’عالمی یومِ اردو‘‘ کے موقع پر محب اردو ، سماجی جہدکار اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے گلبرگہ شریف سے سفر کرتے ہوئے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول، تعلقہ شاہ پور اور ضلع یادگیر پہنچ کراسی اسکول کے ایس ڈی ایم سی اور اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ وطالبات میں اردو، انگریزی گرائمر اور اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتابیں تحفتہً پیش کیں۔ میرمعلمہ نے خواجہ فرید الدین انعامدار کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔
