بیدر۔ 9؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ میں آنے والے منہلی ، سندول اور نڑونچہ کے سرکاری اردو اسکولوں میں ’’عالمی یومِ اردو‘‘ کا پرجوش طریقے سے انعقاد عمل میں آیا۔ منہلی سرکاری اردو اسکول میں جناب حیدرعلی شاکر ، محمد مظفر ، بشریٰ ٹیچر،رئیس بیگم، سنجیوکمار سراور آشارانی نے مادری زبان کی اہمیت پر طلبہ وطالبات سے خطاب کیا۔ سندول سرکاری اردو اسکول میں جناب حیدرعلی شاکر ، محمد سراج سر، تکماں ٹیچر ، اور محمد مظفر صاحب نے ’’اردو ‘‘ کی اہمیت اور اس کی ترقی وترویج کے لئے کرنے کے کام پر روشنی ڈالی ۔ نڑونچہ اسکول میں ایچ ایم محمد مجیب حسین انچارج سی آرپی ریکڑگی ، ٹی جی ٹی منیراحمد خان ، اے جی ٹی ٹیچر مصباح ، جناب حیدرعلی شاکر اور ملیکارجن صاحبان موجودتھے۔ طلبہ وطالبات کو ’’یوم اردو ‘‘ کی اہمیت بتلائی گئی۔ اسی طرح عالمی اردو ساہتیہ پریشد کے صدر جناب حیدرعلی شاکر سوداگر نے گریجویٹ ٹیچرس کے علاوہ گرونانک اسکول پہنچ کروہاں زیر تربیت 40سے زائد ٹیچرس کو یوم اردو کی مبارک باد پیش کی۔ اسی طرح منااکھیلی بس اسٹائنڈ پر اردو جاننے والے افراد کو ’’یومِ اردو‘‘ کی مبارک باد دی گئی۔ کنڑادوستوں کو بھی مبارک باد پیش کی گئی۔ اس طرح’’ اردو ڈے‘‘ سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے