اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں اور آزمائشوں سے ہمیں سبق لینا چاہیے۔

مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی 

مسلسل موصول ہونے والی خبروں سے یہ جانکاری پوری دنیا کو ہو چکی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں بھیانک آگ لگی اور سینکڑوں ایکڑ کے رقبہ میں پھیلے جنگلات اور اس میں موجود ارباب ثروت اور نامور امریکی باشندوں کی شاندار عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں معمولی جانی نقصان کے ساتھ اربوں کا مالی خسارہ ہو گیا ہے۔ واللہ اعلم۔

امریکہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور ریاست لاس اینجلس اس کا حد درجہ ترقی یافتہ شہر ہے جہاں عیش و عشرت کے ساز و سامان خوب میسر ہیں۔

آتش زنی کا یہ واقعہ وہاں کے انسانوں کے لیے ایک عظیم مصیبت، شدید آزمائش اور عذاب ادنی کا ایک نمونہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی قوت کی بین دلیل ہے۔

"کذلک العذاب ولعذاب الآخرۃ اکبر لو کانوا یعملون”۔  یہ خوف اور جان و مال کا نقصان اس کی طرف سے آزمائش ہے۔

اس دنیا میں اللہ تعالی کے نافرمان بندوں کی حالت مخفی نہیں ہے، ان کی بے راہ روی، عیش و عشرت اور کفر و عصیان کی حالت پوشیدہ نہیں ہے۔

اسلام شماتت اعداء کی اجازت نہیں دیتا ہے، اہم یہ ہے کہ اس نوعیت کے آفات و مصائب سے ہمیں درس عبرت لینا چاہیے، اللہ کے دنوں ( احسانات) کو یاد کرتے رہنا چاہیے، اس میں صبر کرنے والوں اور شکر گزاروں کے لیے سامان نصیحت ہے:

"وذکرھم بایام اللہ ان فی ذلک لآیات لکل صبار شکور” ۔ اللہ تعالیٰ قادر و توانا ہے، اس کی قدرت کے آگے ساری مزعومہ ترقیاں ناکام ہو جاتی ہیں۔ یقیناً اللہ تعالی کی پکڑ بہت شدید اور دردناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے