سہارنپور(احمد رضا): جامعہ ام القراء شمس پورکلاں سر سادہ میں یوپی بورڈ کے درجہ دس و درجہ بارہ میں بچوں کا اچھا رزلٹ آنے پر خوشی کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانامحمد اکرم ندوی مدیر معہد البنات الاسلامی مظفر نگر نے فرمائی جامعہ ام القراء شمس پور کے ہونہار بچے و بچیوں نے یوپی بورڈ کے دسویں بارہویں کے امتحانات میں فرسٹ ڈیویژن کے نمبروں سے اپنی اپنی کلا سیز پاس کر کے جو نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس زبردست کامیابی سے بچوں کے والدین اور جامعہ ام القراء کے اساتذہ و منتظمین میں خوشی کا ماحول ہے۔
اس موقع پر جامعہ ام القراء کے مینیجر قاری محمد راشد نے کہا کہ یہ ایک ایسا ادارہ جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچے و بچیوں کو بارہویں کلاس تک عصری تعلیم بھی دیجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ سال 25-2024 میں ہمارے یہاں 20 رطلباء و طالبات نے دسویں کلاس کا امتحان فرسٹ ڈیویژن سے پاس کیا ہے اور 10 طلباء و طالبات نے بارہویں کلاس کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کیا ہے۔ ہم اپنے فرسٹ ڈیویژن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ،اساتذہ اور بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے محنت لگن اور اساتذہ کی پوری توجہ اور والدین کی کوششوں کے نتیجہ سے ہی یہ نمایاں کارنامہ عمل میں آسکا ہے ہمیں خوشی اور پوری امید ہیکہ آئندہ بھی ہمارے اساتذہ اور بچوں کے والدین اسی طرح محنت لگن اور کوششوں سے بچوں کو کامیابی سے ہمکنار کرتے رہیں گے قاری محمد راشد نے ادارے کے اساتذہ، بچوں کے والدین اور پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ قاری محمد راشد کے ہاتھوں بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کی صدارت کر رہے مولانا محمد اکرم ندوی مظفر نگر نے کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور قوم کے نو نہالوں کومزید اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے پر زوردیا تا کہ وہ آگے چل کر قوم و ملک وملت کی تعمیر میں حصہ لے سکیں پروگرام کے مہمان خصوصی قاری محمد مقیم قاسمی نے بھی ادارے کے اساتذہ منتظمین اور بچوں کے والدین کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور بچوں کے روشن مستقبل کیلئے دعاء کی۔ نظامت کے فرائض مولانا اسعد اللہ قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔
شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد عباس مظاہری ، مولانا محمد عاقل مظاہری (نگراں کے ، جی ایس ) مولا نا محمد سفیان قاسمی ، قاری محمد ناصر، مولا نا تنویر احمد ندوی ، قاری عبد القادر کریمی ، مولا نا شہزاد قاسمی ، قاری پرویز احمد ، ماسٹر مہتاب عالم، ماسٹر محمد واصف، ماسٹر افضال احمد ، حافظ امجد علی، راؤ صادق احمد، را ؤ محمد شاہد پردھان وغیرہ کے علاوہ جامعہ کے دیگر اسا تذہ کرام طلباء وطالبات موجود رہے۔
