گلبرگہ: 21؍ جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر کے سری نیواس راو سکریڑی ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے اپنے باوقار بال ساہتیہ پرسکار 2025 کا اعلان کیا ہے۔اس مرتبہ یہ ایوارڈ گلبرگہ کرناٹک کے اردو قلم کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کی کتاب قومی ستارے(بڑوں کی کہانیاں بچوں کے لیے) کے لیے دیا جائے گا۔یہ ایوارڈ ساہتیہ اکادمی کے امتیازی نشان اور پچاس ہزار روپے پر مشتمل ہے۔یہ ایوارڈ ڈاکٹر غضنفر اقبال کو عنقریب ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے منعقدہ ایک پْر وقار تقریب میں تفویض کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر غضنفر اقبال کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے