چٹگوپہ۔ 22؍جون (عبدالقدیر لشکری): نرنہ کی بزرگ شخصیت مسٹر سبھاش قاسم پور سابق رکن ضلع پنچایت نرنہ (70 سالہ) کا آج اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ پسماندگان میں ان کی بیوی، 4لڑکے اور 1 لڑکی شامل ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات آج ہی 6 بجے شام ان کے کھیت میں ادا کی گئیں۔ واضح رہے کے ان کے بڑے فرزند مانکپا قاسمپور ہلی کھیڑشوگر فیکٹری کے ڈائریکٹر اور ایک فرزند رکن گرام پنچایت نرنہ ہیں۔

