حج کمیٹی اتر پردیش کے رکن افتخار حسین نے حاضرین سے خطاب میں عازمین حج کے لئے بہت سی سہولیات کا اعلان کیا۔
مہراج گنج: حج کمیٹی اتر پردیش کے رکن افتخار حسین نے مہراج گنج شہر کی مشہورِ و معروف دینی درسگاہ جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر، نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج سے متصل جامع مسجد میں حج 2026 میں جانے والے عازمین حج کے لئے بہت سارے سہولیات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مولانا شبیر احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور جامعہ کے متعلم اکمل نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا جبکہ محمد کیف نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جامعہ رضویہ نورالعلوم کے ناظم شمش الہدیٰ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، امام مسجد معین الدیں نے نعت پاک سے مجلس کو زینت بخشی۔ جامعہ کے نایب صدر ڈاکٹر ابرار نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ مدرسہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے اس پروگرام کو تقویت بخشی، بی جے پی کے مائینارٹی سیل کے شہنشاہ عالم بھی موجود تھے۔
مہراج گنج کے مائینارٹی آفیسر تنمیے پانڈے بھی پورا وقت لگے رہے۔ جناب افتخار حسین نے 2026 عازمینِ حج کے بارے میں بتایا کہ اس سال حج کے لئے 337300 روپئے لگیں گے۔ 32000 تک عازمینِ حج اگر ہوتے ہیں تو قرعہ اندازی نہیں ہوگی، اس سے زیادہ ہونے پر قرعہ اندازی ہوگی۔ اس سال ہندوستان کا کوٹہ 175000 کا ہے، ہم لوگوں کو یہ ٹارگیٹ پورا کرنا ہے تاکہ سعودی حکومت سے مزید کوٹہ بڑھانے کی بات کی جاسکے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمرہ کرلیا، اب کیا ضرورت ہے جبکہ حج فرض ہے۔ اس کی فکر ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا، ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
