بیدر۔ 13؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): کل 15؍ اگست کو یہاں کے سدھارُڈ مٹھ میں کرشنا جنم اشٹمی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔مٹھ کے سربراہ ڈاکٹر شیوکمار سوامی جی کی سرپرستی میں رات 10 بجے بھجن، 11 بجے کرشنا کے بچپن کے مشاغل پر ایک تقریر، اور 12 بجے جھولا کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔مٹھ کے منتظم ڈاکٹر ہاؤگی راؤ میلارے نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کریں اور سدگرو کا کرم حاصل کریں۔ایک پریس نوٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے