ظہیرآباد 3/ستمبر(مشرقی آوازجدید): جناب گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی بی آریس نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے پسماندہ افراد خاندان جو اپنی لڑکیوں کی شادیوں کے متعلق ہر لمحہ فکرمند ہے ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے جن کا اصل مقصد حتی المقدور مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا ہے۔ اس خصوص میں گذشتہ 13 سالوں سے جشن عیدمیلادالنبی کے مبارک دن عیدگاہ میدان ظہیرآباد میں مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گذشتہ چند سال قبل چیف ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کی تھی اور اس اقدام کو جاری رکھنے کی تلقین دی تھی، تب سے مستحسن اقدام جاری ہے۔ جس میں طے شدہ رشتہ کے ہمراہ ذمہ دراوں سے ربط پیدا کرکے یکم تا 7 ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ ابھی تک 7 شادیوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہے۔
اجتماعی شادی کے پروگرام میں دلہن کو پلنگ، الماری، گھریلو ایشاء اور تمام افراد کے لئے طعام کا نظم رہیگا۔ شادیوں کے کمیٹی کے ذمہ داروں الحاج گورے میاں سکندر، الحاج شیخ جہانگیر، اے اظہر، رفیق انصاری، محمدوسیم، شیخ معین، عبدالمنان، الحاج جہانگیر، محمد جنید، شیخ فہاد، سید عمران، محمد نوید، مقیت، محمد نبی، ابرار ویگر موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9542232738 یا 8096355786 پر ربط پیدا کرسکتے ہے۔۔۔
