ظہیرآباد 4/ستمبر(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر ٹاؤن میونسپلٹی دفتر میں آج بلدیہ انچارج کمشنر مسٹر ڈی سبھاش راؤ دیشمکھ کے ہاتھوں شہریان میں پودوں کی تقسیم کا آغاز عمل میں آیا ۔اس موقع پر کوہیر ٹاؤن کے دیگر محلہ جات باہر واڑی، کرسچن واڑی میں میں بھی پودوں کی تقسیم عمل میں آئی۔مزید میونسپل انچارج کمشنر نے بتایا کہ مستقر کوہیر میں دس ہزار پودوں کی تقسیم کرنے کا ٹارگٹ ہے تاکہ کوہیر ٹاؤن سرسبز وشاداب بنے۔واضح رھےکہ اس موقع پر مسٹر پرشانت، مسٹر سبھاش انچارج مینجر کے علاوہ بلدیہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔۔۔
