ظہیرآباد۔ 6/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام  کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر جلسہ سیرت النبی” بعنوان "محمد صلعم کا پیغام انقلاب ” زیر صدارت سابق امیرحلقہ ورکن ریاستی مجلس شوری’ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ پروفیسر محمد خالد مبشرالظفر منعقد ہوا جس میں انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت  کے 1500 سال مکمل ہوئے  آپؐ کی تشریف آوری سے جہالت کے گہرے اندھیرے چھٹ گئے کیونکہ االلہ تعالٰی  نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا آپ کی انقلابی شخصیت نے فکری واعتقادی انقلاب اعلان توحید  کے ذریعہ کیا  اخلاقی انقلاب صادق وامین کی حیثیت سے اور قرآن نے کہاکہ آپ اخلاق کے اعلی’ درجہ پر فائز کئے گئے سماجی انقلاب تمام انسانوں میں تقوی’ کو اہم قرار دیا ریاستی وسیاسی انقلاب میثاق مدینہ کو دنیا کا پہلا تحریری آئین اور ریاست اخوت ومساوات پر قائم کی اور انقلابی جھلکیوں میں فتح مکہ عدل وانصاف اور قیادت کی مثالیں قائم کیں اس  انقلاب کے ذریعہ سے 23 سال میں دنیا کی کا یا پلٹ دی اسلام کا پیغام دنیا کے ہر خطے میں پہنچایا استقامت کردار کی قیادت اور صحابہ کی تنظیمی قوت ہی انقلاب کا ذریعہ بنی محترم پروفیسر نے تلقین کی کہ اس پیغام انقلاب کو اپنی زندگیوں میں تازہ کرنے کا عزم کریں اپنے گھروں کو عدل ومحبت سے بھر دیں اپنے معاشرے کو مساوات وانصاف کا مرکز بنائیں امت محمدیہ کو ایک بار پھر دنیا کے لئے رحمت بنائیں اودعا کی کہ اے اللہ ہمارے معاشرے کو اس پیغام انقلاب سے آراستہ ہونے کی توفیق دے بطور مہمان خصوصی شریک ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب  جناب محمدناظم الدین غوری نے اپنے خطاب میں محمد صلعم کے اوصاف حمیدہ کو تفصیل سے پیش کیا اس جلسہ کا آغازرکن جماعت محمد عدنان  کی تلاوت قرآن وترجمانی سے ہواخیر مقدمی کلمات معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب جناب محمد معین الدین نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلسہ کی غرض وغایت پیش کی امیر مقامی محمد قیصر غوری نے اختتامی کلمات  و اظہار تشکر کیا جبکہ نظامت کے فرائض معاون امیر مقامی محمد شہباز الدین نے بحسن وخوبی انجام دیا اس موقع پر سید روف امیر مقامی ساوتھ ارکان، کارکنان کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے