ظہیرآباد 17/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): گزشتہ ہفتے اس ملک کی عدالت عظمی (سپریم کورٹ) کے جج جسٹس مسٹر سی جے آئی گوائی پر حملے کے خلاف احتجاج میں کوہیر منڈل ،ایم آر پی ایس، اور مختلف تنظیموں وانجمنوں کے رہنماؤں نے کوہیر ایم آر او آفس پر احتجاج کیا۔ اور ایم آر او کو درخواست دی کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے وکیل کو سزا دی جائے۔ مزید اس موقع پر کہا گیا کہ
آئیے ہم سب ملکر ہندوستان کے آئین کی حفاظت کریں۔ اس ملک کی سپریم کورٹ کا احترام کریں۔ قانون ایک مذاق نہیں ہے۔ سب کے لئے برابرہے۔۔۔۔
