کمشنری کے معروف صوفی "صوفی چاند میاں” نے سوشل میڈیا کے سرگرم رکن بھائی تنویر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے سر پرپگڑی باندھ کر ان کی حوصلہ آفزائی کی۔
سہارنپور( احمدِ رضا): کمشنری کے جانے مانے سوشل گھرانہ کے چشم وچراغ چودھری ساجد بھائی کی دختر کے جشن شادی خانہ آبادی کے مبارک موقعے پر ملک بھر سے آئے معزز مہمانوں نے آج یہاں بعد نماز عشاء شہر کے امبالہ روڑ واقع "امر واٹکا میرج ہال” میں دولہا دلہن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دلہا دلہن کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی۔ اس موقعے پر کمشنری کے معروف صوفی "صوفی چاند میاں” نے سوشل میڈیا کے سرگرم رکن بھائی تنویر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے سر پرپگڑی باندھ کر ان کی حوصلہ آفزائی کی۔ اس موقعے پر ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے سبھی مذاہب کے مہمانوں نے شرکت فرما کر جشن شادی خانہ آبادی کو مزید پر رونق بنادیا شادی میں ساجد چودھری اور شہر کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر سبھی حضرات نے اس تقریب کی سراہنا کرتے ہوئے اس تقریب کو دلوں کو متاثر کرنے والی تقریب قرار دیا!
صوفی چاند میاں کی زیر سرپرستی ممبر لوک سبھا عمران مسعود ممبر لوک سبھا اقراء حسن اور سابق ممبر لوک سبھا حاجی فضل الرحمن نے بھی دولہا دلہن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں دی اس تقریب میں سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھاکثریت کے علاقہ کے عوام نے شریک ره کر سجد چودھری کو مبارک باد پیش کی!
