تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول میں یوم اقلیتی بہبود تقریب کا انعقاد، پرنسپل محترمہ شہناز بیگم کا خطاب
ظہیرآباد 11/ نومبر (مشرقی آواز جدید): مولانا ابوالکلام آزاد عظیم مجاہد آزادی، جید عالم دین اور بےباک صحافی اور مفسر قرآن کی حیثیت سے ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے. مولانا آزاد اپنی زندگی قوم کی خدمت کے لئے وقف کی تھی. ان خیالات کا اظہار محترمہ شہناز بیگم انچارج پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 نے آج اسکول میں منعقدہ یوم اقلیتی بہبود اور یوم قومی تعلیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے دوٹؤک کہا کہ مولانا آزاد اپنی ذات میں آیا انجمن تھے. انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے معاملے میں لاپرواہی نہ کریں. قبل ازیں مولانا ابوالکلام آزاد کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھا ان کی خدمات کو زیردست خراج عقیدت پیش کیا گیا. اجلاس کا آغاز اسکول کے طالب علم محمد شعیب کیا قرات کلام اور دوسرے طالب علم کی نعت شریف سے ہوا. بعد ازاں محمد خلیل اسکول کوآرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے قربانی دیں. بچوں کو چھوٹی موٹی تقاریب میں شرکت نہ کروائیں. انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ تعلیم و تربیت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں.
کلیم صدیقی جمیل انچارج پرنسپل جونیئر کالج، محمد مقصود احمد ٹی جی ٹی انگلش نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد زندگی میں کئی ایک صعوبتیں برداشت کیا لیکن قوم کی تعلیمی پسماندگی کو برداشت نہیں کیا انہوں نے بچوں سے خواہش کی کہ وہ مولانا ابوالکلام آزاد کو مثالی شخصیت تصور کرتے ہوئے ان کی ہدایتوں پر چلنے کی کوشش کریں. ، مسٹر راجو ٹی جی ٹی تلگو نے اپنے خطاب میں ٹمریس کی خصوصیات کے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹمریس کے طلباء کو مفت گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس کی نشستیں حاصل ہوئی ہیں. اس موقع پر طلباء سید عبدالرحیم، محمد مقیم، محمد ربانی، شیخ ریحان ، وشنو، کارتک اور محمد توحید نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر تمام اساتذہ موجود تھے. ڈاکٹر محمد محبوب نے جلسہ کی کارروائی چلائی، جبکہ محمد مقصود احمد کے شکریہ پر اجلاس کال اختتام عمل میں آیا۔۔۔
