بیدر۔ 24؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جنوبی ہند کے معروف افسانہ نویس اور گلبرگہ بنیاد شاعروادیب جناب نجم باگ کی دوکتابیں جلد منظر عام پر آئیں گی۔ پہلی کتاب ’’نخچیر ‘‘ ہے جو افسانوں کامجموعہ ہے۔ جبکہ دوسر ی کتاب ’’اغماض‘‘ ٹائٹل کے ساتھ نثری نظموں کامجموعہ ہے۔ جناب نجم باگ نے بتایاکہ ماہ ڈسمبر کے دوسرے ہفتہ تک دونوں کتابیں منظر عام پر آئیں گی۔واضح رہے کہ جناب نجم با گ کے علامتی افسانے پرت در پرت اپنی ایسی دنیا رکھتے ہیں جس کو پڑھ کرادبی حظ کی بلندی پر پہنچاجاسکتاہے۔ سوشیل میڈیا کے دور میں جب کہ زندگی دھوکے اور جعلیAIتصاویر وویڈیو سے اٹی پڑی ہے ان کے افسانے حقیقی لطف لینے میں پوری طرح مددگار ہیں۔ ناقدین نے نجم باگ کی تخلیقیت کی طرف توجہ نہیں کی ہے۔ جب کہ ان کی نثری نظموںکی ایک علیحدہ دنیا ہے۔دونوںکتاب کے خواہشمند ابھی سے 9590102772 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی موصوف کی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔
