بھالکی۔ 31؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): سال کے اختتام پر بھالکی کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میں اسمارٹ کلاس کا افتتاح بیدر ضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے کے ہاتھوں ہوا۔ ا س اسمارٹ کلاس میں ٹی وی ، سولار سسٹم اور کمپیوٹر سیٹ دیاگیاہے۔ جناب ایشور کھنڈرے نے اپنے خطاب میں کہاکہ ’’اردو اسکول کی ترقی کے لئے میر اپوراسپورٹ اور تعاون رہے گا۔ انھوں نے SDMCصدر جناب رفیق بھائی سے سہولتوں سے متعلق فہرست دینے کو کہا۔ اور اس کو پورا کرنے کاوعدہ کیا۔ جناب رفیق بھائی نے 6پرانے کمروں کوتوڑدینے کامطالبہ کیا۔ باورچی خانہ بنانے اور سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی مانگ کی۔ وزیر محترم نے جلد ہی اس مطالبہ کو پور اکرنے کاوعدہ کیا۔
اس موقع پر سابق کونسلر سلیم انعامدار ، سلیم چودھری ، ٹی ایم سی سابق چیرمین بسواراج وینکے ، ریاستی فاریسٹ نگم کے نائب صدر ہنمنت چوہان ، عبدالستار، خواجہ بھائی ایس ڈی ایم سی رکن ، اساتذہ ، میرمعلمہ ناظرہ بیگم دیگر افراد اور طلبہ وطالبا ت موجودتھے۔
