قوم و سماج کی ترقی کیلئے تعلیم ہی واحد راستہ: یاسر نواز
اعظم گڈھ سے سید عبدالقادر کی رپورٹ
اعظم گڑھ،29 دسمبر(نا مہ نگار): تعلیمی بیداری کے فروغ کے مقصد سے اقراء فاؤنڈیشن رسولپور کے زیرِ اہتمام مدرسہ اسلامیہ رسول پور میں جنرل سائنس کا انعقاد کیا گیا،اس امتحان میں تقریباً500 طلباء و طالبات نے شرکت کی مذکورہ امتحان کا بنیادی مقصد بچوں میں عمومی معلومات کو فروغ دینا اور انہیں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کیلئے ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے اس میں اقراء فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حافظ محمد شیزان حافظ شاداب حافظ صادق کبیر یاسر نواز اور محمد امان محمد سوریم علیگ کا نمایاں کردار رہا منتظمین نے اس موقع پر بتایا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی پروگرام منعقدکیے جاتے رہینگے تاکہ طلباء کو بہتر رہنمائی اور صحیح سمت میں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔
اس موقع پر ناظم محمد احمد مولانا محمد اجمل ماسٹر اعظم ماسٹر محسن ماسٹر ابو شیبہ ماسٹر نور عالم راشد لطیف وغیرہ موجود رہے۔اس موقع پر یاسر نواز نے کہا کہ قوم کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے۔الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے اقراء فاونڈیشن کی اس کاوش کی سراہنا کی۔
