ظہیرآباد 9/جنوری (مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد حلقہ کے 27 ریڈی سرپنچوں کی ایک استقبالیہ تقریب منعقد کرتےہوئے مبارکباد دی گئی۔ تفصیلات کے بموجب جمعہ کے روز ظہیرآباد کے سائی نواس میں ظہیرآباد تعلقہ ریڈی سنگم کی طرف سے ایک پروقار استقبالیہ پروگرام کا آغاز ہیماریڈی ملّمہ کی تصویر پر فاتحہ خوانی کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر ریڈی 27 سرپنچوں کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔ اور ذات کے دیوتا ہیماریڈی ملّا کی تصویر سے بنی یادگاری انہیں پیش کی گئی۔ مہمان خصوصی بی جے پی کے ریاستی لیڈر ایم جئے پال ریڈی تھے، دیگر مہمانوں میں سابق مارکیٹ چیرمین پی رام کرشن ریڈی، آتما چیرمین راملنگا ریڈی، اور کانگریس منڈل صدر پی نرسمہا ریڈی، بی سرینواس ریڈی، ضلعی قائدین کے بھاسکر ریڈی، ایم پی آفس انچارج شکل وردھن ریڈی، بی آر ایس منڈل صدر سنجیوا ریڈی، وینکٹ ریڈی وکلاء، سنجیوا ریڈی، وینکٹ ریڈی اور دیگر شامل تھے۔ ریڈی سنگم کے اعزازی صدر دشرتھ ریڈی، صدر، سکریٹری ویرا ریڈی، کرشنا ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔
