کلبرگی۔ 9؍جنوری(راست): 5؍جنوری 2026ء کو آدرش نگر کلسٹر اکتسابی تہوار FLNمنایاگیا۔ جناب جاوید میاں سی آرپی آدرش نگر کلسٹر کی سرپرستی میں تمام اسکولس کے میرمعلم اور اساتذہ اور مہمان کلبرگی (شمال) ، بی ای او دفتر کے افسران کی موجودگی میں خواجہ فریدالدین انعامدار محبِ اردو و حرکیاتی شخصیت، وظیفہ یاب محکمہ پولیس اوران کے فرزند اصغر خواجہ سراج الدین انعامدار ضلع انتظامیہ ایوارڈ یافتہ (دونوں) نے اسکولس کی طالبات کو کنڑا۔ انگریزی ہندی انکلیپی، اردو میں کنڑا سیکھنے کی کتابیں ، کنڑا۔ انگریزی گرامرس، اردو قواعد اور اردو۔ انگریزی گرامرس کی کتابیں تحفتاً پیش کیں۔ نظامت کافریضہ شہانہ معلمہ نے انجام دیا۔ تمام مہمانوں کاانھوں نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔
