منااکھیلی۔9/جنوری(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے شمتاباد دیہات میں شری بسواراج پاٹل میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شامتاباد T-10 سیزن کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں شامتاباد ٹیم نے جیت حاصل کی۔ اور مسٹر راج شیکھر پاٹل سابق وزیر کے ہاتھوں جیتنے والی ٹیم کو 25 ہزار نقد اور ٹرافی دیا گیا اور تاڑماڑگی ٹیم رنراپ رہی۔اس موقع پر راج شیکھر پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں کامیابی کے لیے جیت اور ہار لگی ہوئی ہے۔ کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے لیے ہر کسی کے لیے جیت اور ہار کو قبول کرنے کاکھلا ذہن ضروری ہے۔آج کی تناؤ بھری زندگی میں ہر ایک کو صحت مند زندگی گزارنی چاہیے۔ ہر ایک کو جسمانی ورزش کرکے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی خوراک بھی استعمال کرنی چاہیے۔
