منااکھیلی۔10/جنوری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے منااکھیلی میں مدرسہ اسلامیہ امین القرآن جامعہ مسجد منااکھیلی میں آج بروز ہفتہ جناب محمد مستقیم خان صاحب ایڈیٹر انچیف روزنامہ سیاسی تقدیر کی والدہ محترمہ  مرحومہ و مغفورہ کے لئے مدرسہ کے طلبہ نے تلاوت قرآن کیا اور مولانا معیزالدین رشادی امام و خطیب جامع مسجد منااکھیلی نے دعا کرتے ہوے مستقیم خان صاحب کے والدہ کیلئے دعاے مغفرت فرمائی. ساتھ ہی امت مسلمہ کے لئے بھی دعا کی گئ
اس موقع پر مولانا سید سراج صاحب، مولانا محمد عیاض احمد صاحب، مولانا محمد عظیم الدین صاحب ،مولانا محمد طاہر صاحب ،محمد عارف سوشیل ورکر اور مدرسہ کے طلبہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے