بیدر۔ 10؍جنوری (پریس نوٹ): حیدرآباد سے بیدر تشریف لائے جناب سخاوت علی نظامی نے یاران ِ ادب کے سکریڑی اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری کو آج ’’یومِ ہندی‘‘ اور حفیظ میرٹھی کے یومِ پیدائش پر تہنیت پیش کی ۔ بتایاکہ جناب محمدیوسف رحیم بیدری اردو ادب میں بڑی محنت اور مشقت کے ساتھ مسلسل اپناحصہ ادا کررہے ہیں بلکہ انھوں نے دکنی ادب پر بھی دوکتابیں شائع کی ہیں۔ جناب محمدامیرالدین امیرؔ نے گلپوشی کرنے کے بعد کہاکہ ’’جناب میرؔبیدری ہمارے شاعر ہیں اور اِن دِنوں دکنی کے علاوہ ہندی ادب کی طرف بھی
 متوجہ ہوئے ہیں۔ میری شبھ کامنائیں ان کے ساتھ ہیں ‘‘ ۔
اس موقع پر جناب محمدایوب علی سابق صدر یارانِ ادب اور جناب محمدفراست علی عرف عمران خان سکریڑیکلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر بھی موجودتھے۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے سخاوت علی نظامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے انھیں اپنی تازہ کتاب ’’دکنی دوم‘‘ تحفتاً پیش کی۔ شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے