سداسیوپیٹ 10/جنوری(مشرقی آوازجدید): نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ وصدر کل ھند مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایات اور جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان حیدرآباد وانچارج ضلع سنگاریڈی کی نگرانی میں گورنمنٹ ہائی اسکول، گرلز ہائی اسکول، نیو ہائی اسکول سداسیوپیٹ میں دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات میں سالار ملت ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ نے کہا کہ سالار ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ کی خاص نگرانی میں اور ماہرین تعلیم کی رہنمائی میں بہترین آل ان ون سیریز تیار کئے گئے ہیں۔انہوں نے طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سیریز سے استفادہ کرتے ہوئے آنیوالے امتحانات کی اچھی تیاری کرتےہوئے کامیابی حاصل کریں۔اپنا اور اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کریں۔
مولانا تبریز قاسمی نے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ اسکول میں تعلیم حاصل کر کے کئی لوگ مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔اس موقع پر جناب اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی صاحب کی صحتیابی کی دعائیں بھی کی۔اس پروگرام سے الحاج محمد ریاض الدین صاحب سابق صدر مجلس، محمد واجد سابق رکن بلدیہ، عبدالغنی ٹیچر نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں مولانا تبریز قاسمی کی قرآت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔شرکائے پروگرام میں قدوس قریشی سابق رکن بلدیہ،وسیم اکرم سابق معاون رکن بلدیہ، سید ارشد معتمد عمومی، محمد معز سکریٹری، صلاح الدین محمد رضوان میر معیز نازکے علاوہ دیگر مجلسی اراکین بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے