شبیر کمار اور ریکھا ساؤدی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے

بیدر۔ 10؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے رنگ مندر میں اتوار 11؍ جنوری کو شام 4 بجے سے بیدری اُتسوموسیقی کی شام کا کا انعقاد کریں گے۔ ملک کی مشہور گلوکارہ ایس جانکی اماں کو اسٹیٹ بیدری چیریٹی ایوارڈ دیا جائے گا اور بالی ووڈ کے تجربہ کار گلوکار شبیر کمار سمیت کئی مشہور شخصیات اپنے فن اورموسیقی کامظاہرہ کریں گے۔جس  کا افتتاح محکمہ جنگلات، ماحولیات اور حیاتیات کے وزیر اور بیدر ضلع وزیر انچارج ایشور کھنڈرے اتوار 11 جنوری کی شام 5 بجے کریں گے۔اس پروگرام میں شام 4؍بجے کنڑ اور ثقافت کے وزیر شیوراج تنگڈگی ریاستی سطح کا بیدری ایوارڈدیں گے۔ ایم پی شری ساگر کھنڈرے، ایم ایل ایز ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، شری شرنو سلاگر، شری پربھو چوہان، شری ماروتی راؤ موڑے، ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، شری چندر شیکھر پاٹل، شری بھیم راؤ پاٹل، گیارنٹی اسکیمات سمیتی کے صدر امرت راؤ چمکوڑے، وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر فیروزخان، ڈپٹی کمشنر  شلپا شرما، اے ایس پی چندرکانت پجاری، شاہین ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین جناب عبدالقدیر، جانپد اکیڈمی کے رکن شری وجے کمار سونارے، کرناٹک بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن شری سنجیو کمار اتیوالے اور کرناٹک لیکھاکیرا سنگھ کی صدر مسز بھارتی وستردموجود رہیں گی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے