ظہیرآباد/کوہیر 11 جنوری (مشرقی آواز جدید): جناب سید اطہر احمد کوہیر منڈل کے مشہور و معروف کسان ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پڑوسی ریاستوں سے آنے والی آلو کی فصل کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کی جاۓ تاکہ تلنگانہ کے کسان بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کا کسان دن رات محنت کرتا ہے مگر افسوس اس کی محنت کا اسے پھل نہیں ملتا، اس لئے کسان آئے دن خود کشی کرنے پر مجبور اور مقروض ہو رہے ہیں۔

سید اطہر احمد نے کہا کہ اب ریاستی حکومت نے دیگر ریاستوں کی آلو کی فصل کو روکتے ہوئے تلنگانہ کے کسانوں کو راحت بخشی ہے۔ اب مقامی کسانوں کی آلو کی فصل بہتر قیمت پر فروخت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ریاستی وزیر محکمہ زراعت تملہ ناگیشور راؤ، مسٹر کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد سے بھی اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر محمد عبد الرفیق، محمد ادریس، محمد ریاض، محمد صدام، سنیل جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے