بیدر۔7؍مئی (پریس ریلیز): ایسے طلبہ وطالبات جو RTEکے تحت شہر بیدر کے مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اِمسال 9 ویں جماعت میں داخلہ لینے والے ہیں،  پہلے سے خانگی اسکولوں میں RTEکے تحت زیرتعلیم طلبہ کو اسکول فیس دینی ہوگی۔اور دیگر معاملات پیش آئیں گے۔ کیوں RTEکے تحت 14سال تک ہی تعلیم مفت دی جانی تھی ۔ ان حالات میں ایسے طلبہ جو کتابیں ،کاپیاں یا فیس کے مسائل سے جوجھ رہے ہیں، ان کے لئے اہل ِ خیر کے تعاون سے یارانِ ادب بیدر نے ممکنہ انتظام کرنے کاعزم کیاہے۔ لہٰذا جو طلبہ ضرورت مند ہیں ، وہ ایک درخواست اسلامی لائبریری ،رٹکل پورہ بیدر پر جناب محمدشادمان سراج الحسن (واٹس ایپ :8867818382)کے ہاں جمع کرادیں ۔ ان شاء اللہ آگے کی کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ کتابیں یاکاپیاں یاپھر فیس(اگردوسرے اسکول میں داخلہ مطلوب ہے وغیرہ ) کاانتظام بھی اہل خیر کے ممکنہ تعاون عمل سے کیاجائے گا۔واضح رہے کہ پوری جانچ کے بعد ہی طلبہ کوتعاون دیا جائے گا ۔کسی وجہ سے اگرمدد نہ کرپائیں تو اس کو یارانِ ادب کی حقیقی مجبوری سمجھاجائے ۔ یہ بات ایک پریس ریلیز میں یارانِ ادب کے ارباب ِمجاز نے کہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے