- درگاہ پر بارگاہِ قادری میں عقیدت کے پھول اور چادر پیش کیا۔
- حلقے کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعائیں مانگیں۔
- درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے ایم ایل اے کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔
منااکھیلی- 18/جون(عبدالقدیر لشکری): ڈاکٹر سدلنگپہ پاٹل (سدھو پاٹل) ایم ایل اے ہمنااباد اسمبلی حلقہ نے بروز منگل کی شام مشہور و معروف درگاہ حضرت اسماعیل شاہ قادریؒ کا دورہ کیا اور بارگاہِ قادری میں عقیدت کے پھول اور چادر پیش کرتے ہوئے حلقے کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعائیں مانگیں۔ درگاہ شریف پہنچنے پر درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے ایم ایل اے کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر سدھو پاٹل کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی شاندار تہنیت کی گئی
مقامی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر سدھو پاٹل نے کہا کے درگاہ شریف آنے والے زائرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کے درگاہ کے احاطے میں پینے کے صاف پانی کے لئے ایک 2 ہزار لیٹر کی گنجائش والی پانی کی ٹینک بنائی جائے گی اس کے علاوہ زائرین کے آرام اور طعام (کھانے) کے لئے ایک وسیع ٹین شیڈ کی تعمیر اور درگاہ شریف کے لئے پختہ سڑک کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کے وہ حلقے کے تمام مذہبی اور عوامی مقامات کی یکساں ترقی کے لئے پابندِ عہد ہیں۔
اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے صدر محمد دستگیر، بی جے پی مائنارٹی سیل ہمنااباد کے صدر محمد اسد پٹیل، غلام عثمان عادل مغربی، جنرل سکریٹری صداقت علی، غلام احمد ہمنااباد،محمد حاجی ہمناآباد، رجب علی، لکشمن گھوڑواڑی، محمد طیب خان، وینایک ، خواجہ صاحب، اسماعیل صاحب اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے
