حیدرآباد۔ 22؍ جون (سخاوت علی نظامی): 21؍ جون بروز اتوار جماعت اسلامی ہند چارمینار دفتر ادارہ ادب اسلامی چھتہ بازار ہال میں ماہانہ طرحی مشاعرہ زیر صدارت جناب ارشد شرفیکا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر آصف، جناب سمیع اللہ سمیع شامل تھے۔ ’’کون آیا مرے خیالوں میں ‘‘طرح دی گئی تھی۔مشاعرہ کا آغاز 9؍ بجے شب نعت پاک سے ہوا۔ شعراء حضرات میں سردار سلیمؔ، محسن جلگانوی، مول چند پوری، فاروق شکیل، سیف نظامی، طاہرؔ گلشن آبادی، نور الدین امیرؔ، وحید پاشاہ قادری، شبیر خان اسمارٹؔ، انجنی کمار گوئل، سردار بلبیر سنگھ کے علاوہ دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا۔چند شعراء کرام کے اشعار ملاحظہ فرمائیں۔
پھول کھلتے ہیں جن کے گالوں میں
ہے وہی زخم دینے والوں میں
 سردار سلیم
نام جن کا تھا باکمال والوں میں
لٹ گئے جاگنے اُجالوں میں
 محسنؔ جلگانوی
اک ہی نام ہے خیالوں میں
کوئی تاریخ نہیں مثالوں میں
 طاہرؔ گلشن آبادی
پھڑپھڑاہٹ ہے دل کے والوں میں
کون آیا ہے سوالوں میں
شبیر خان اسمارٹؔ
دل کا حال آپ کیا جانے
آپ مصروف ہیں گھوٹالوں میں
 وحید پاشاہ قادری
نظامت کے فرائض جناب ظفر فاروقی صاحب نے بڑے ہی حسن وخوبی سے انجام دی۔مشاعرہ کا اختتام 11 بجے شب ہوا۔ نظامت جناب ظفرفاروقی نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے