ظہیرآباد 27/(مشرقی آواز جدید): حسبِ روایتِ سابق اور معمولِ ہر سال کی طرح، اس بار بھی خطے کے عظیم روحانی مرکز پر حضرت شیخ شہاب الدین شہید چشتی ترکیؒ کا 676 واں سالانہ عرسِ باسعادت انتہائی تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پرنور موقع پر عظمتِ اولیاء کے سلسلے میں ایک پُروقار جلسہ منعقد ہوگا، جس سے حیدرآباد اور گردونواح کے نامور و مقتدر علماءِ کرام اپنے پُرمغز بیانات سے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں گے۔
اس تین روزہ تقاریب اور پروگرام کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں: 15 ربیع الأول 1448ھ مطابق 29 اگست 2026ء بروز ہفتہ سرکاری صندل کا آغاز ہوگا۔ بعد نمازِ عشاء صندل شریف پولیس پٹیل اور مالی پٹیل کے مکان سے برآمد ہو کر روایتی گشت کے ساتھ درگاہ شریف پہنچے گا۔ جہاں صندل کی مالی رسم، چادرپوشی اور صندل چڑھانے کے فرائض ادا کیے جائیں گے۔
16 ربیع الأول 1448ھ مطابق 30 اگست 2026بروز اتوار یہ دن چراغاں اور صندل شریف کے نام سے منسوب ہوگا۔ اس روز درگاہ پر چراغاں کیے جائیں گے اور خانگی صندل چڑھائے جائیں گے۔
17 ربیع الأول 1448ھ مطابق 31 اگست 2026 بروز پیر بعد نمازِ فجر ختمِ قرآن اور زیارتِ مبارکہ ہوگی۔ اور اسی کے ساتھ لنگر دعوت طعام ہر خاص و عام رہیگی کے۔اس کے علاوہ تینوں ایام تک تمام زائرین کے لیے لنگر اور طعام کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
عرس شریف کے پرمسرت موقع پر دو روزہ شاندار قوالی کا مقابلہ منعقد ہوگا، جس میں مختلف ریاستوں کے مشہور و معروف قوال اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پہلا دن دلشاد ارشاد قوال (راجستھان) اور عظیم نازاں قوال(مہاراشٹر)، دوسرا دن مجتبیٰ عزیز نازاں قوال (مہاراشٹر) اور چاند افضل قادری قوال(دہلی) اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی الحاج سید افسر پاشا قادری بغدادی صاحب، الحاج محمد طاہر علی شاہ عارفی نوری چشتی والقادری (صدر متحدہ اہل سنت الجماعت، سنگاریڈی) بھی شرکت کریں گے۔اس ضمن میں اہلیان شیخاپور نوجوانان متولی وصدر عرس کمیٹی نے ملتِ اسلامیہ کے تمام زائرین سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ مذہب و ملت سے بالاتر ہو کر اس تین روزہ بابرکت تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں اور عرسِ مبارک کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔
دیگر معلومات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔ 9666151622.+918106393175
