تِمّاریڈی پلی میں جلسہ سیرت سے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کا خطاب

وقارآباد 11/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): جمعیۃ علماء منڈل دولت آباد کے زیر اہتمام کل رات جامع مسجد تِماریڈی پلی،تعلقہ کوڑنگل ضلع وقارآباد میں ایک جلسہ سیرت کا انعقاد عمل میں آیا اجلاس کی صدارت مولانا عبدالباسط رشادی صاحب صدر جمعیۃ علماء تعلقہ کوڑنگل نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے شرکت کی اور خطاب فرمایا مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت رسول اور ذات رسول پوری امت کے لیے اسوۃ اور نمونہ ہے جس سے وابستگی میں دنیا وآخرت کی فلاح وبہبودی مضمر ہے اور اگر خدانخواستہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اعراض اور بے اعتنائی برتی جائے تو یہ رب کی نافرمانی مول لینے کا سبب بنتا ہے اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم سیرت رسول صلے اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں  جس میں  بے شمار مسائل کا حل موجود ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ سیرت رسول سے وابستہ ہوجائیں اور اپنی زندگی کے ہر عمل کو سنت رسول کے مطابق کرنے کی کوششش کریں۔
اس اجلاس میں ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب،مولانا آصف الدین رشیدی  صاحب، مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی ،حافظ محمد نصیر الدین صاحب کوڑنگل،مولانا سید فراست علی قاسمی،مولانا عثمان صاحب قاسمی مولانا امیراللہ خان قاسمی صاحب اور حافظ عبدالرب صاحب اور حافظ زبیر صاحب کے علاوہ دولت آباد منڈل کے علماء وحفاظ اور اراکین جمعیۃ کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریان موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے