کوہیر دکن 10ستمبر(نمائندہ): کوہیر منڈل میں اسکول گیمز فیڈریشن (ایس جی ایف) کے کھیلوں کا آغاز جمعرات کے روز جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ منڈل ایجوکیشنل آفیسر محمد ذاکر حسین نے گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس سری پربھو، محترمہ شاردا، شریمتی سوچیرتا اور سری سرینواس کی موجودگی میں ایس جی ایف کا پرچم لہرا کر کھیلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی ڈی جی پور، ٹیچرس یونین کے قائدین، مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ موجود تھے۔
پرچم کشائی کے بعد فزیکل ایجوکیشن ٹیچر محترمہ سریکھا کی نگرانی میں طالبہ نے کھلاڑیوں کو کھیلوں کا حلف دلایا۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے کبڈی اور کھوکھو کے مقابلوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پہلے روز لڑکیوں کیلئے مختص رہا۔
کبڈی انڈر 14 میں تلنگانہ مینارٹی اقامتی اسکول کوہیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع پریشد ہای اسکول کویلی رنر اپ رہا۔ انڈر 17 کبڈی میں ضلع پریشد ہائی اسکول گروجواڑہ فاتح اور ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال رنر اپ رہا۔ کھوکھو انڈر 14 میں ضلع پریشد ہائی اسکول کویلی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ضلع پریشد ہائی اسکول پیچاراگڑہ رنر اپ رہا۔ انڈر 17 کھوکھو میں ضلع پریشد ہائی اسکول پیچاراگڑہ فاتح اور تلنگانہ مینارٹی اقامتی اسکول کوہیر رنر اپ رہا۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو یادگاری مومنٹو پیش کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منڈل ایجوکیشنل آفیسر محمد ذاکر حسین نے کہا کہ صحت ہی دولت ہے اور تعلیم کے ساتھ کھیل بھی طلبہ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ صحت مند جسم اور صحت مند ذہن ہی بہتر تعلیم کے حصول میں معاون ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کھیلوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔
اس موقع پر MPPS لالاکنٹہ کے ہیڈ ماسٹر سری نرسمولو، اساتذہ سری راکیش، سری سریش، سری سریدھر ناتھ، سری آنند، افتخار، سری تروملیش، محمد الیاس، سری کرانتی، سری جہانگیر، سری سہیل، سری پدمایا، سری سوراج، سری یادایا، سری موہن اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔
کھیلوں کے کامیاب انعقاد میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس محترمہ سریکھا، شریمتی ریوتی، سری فنیکر اور سری کرانتی نے اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء نے مقابلوں کے بہترین انتظامات اور طلبہ کے جوش و خروش کو سراہا۔۔۔
