کوہیردکن 28/ستمبر(مشرقی آواز جدید): خدمت خلق سے خدا راضی ہوتاہے کوہیر مستقر کے نوجواں اور متحرک قائدجناب میرمظفر حسین صدر ٹاون کا نگریس پارٹی کوہیر کے بہترین سماجی خدمات سے عوام میں خوشی کا اظہار ہورہا ہے ہوٹل اور محفلوں میں انکی خدمات کی ستائش کی جارہی ہے حال ہی میں انہوں نے اپنے ذاتی صرفہ سے گورنمنٹ ہاسپٹل کوہیر میں تقریباً 50 ہزار روپے کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے اور بے لوث خدمت کرنے والے آٹو ڈرائیور محمد صابر جو 24سال سے بلا مذہب وملت سڑکوں پر حاثات سے مرنےوالوں کے سیکڑوں نعشوں کو اور زخمی افراد کو مفت میں گورنمنٹ ہاسپٹل پہونچاتے رہتے ہیں اور ان کی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اسی طرح سے منڈل میں جہاں کہیں حادثہ پیش آتا ہے۔ محمد صابر کوہی فون کرکے انہیں اطلاع دی جاتی ہے اور محکمہ پولیس بھی انہی کی مدد لیتی ہے۔ محمد صابر کے خدمات حاصل کرتے ہیں ایسے بے لوث خدمات والے آٹو ڈرائیور کی خدمات سرہاتے ہوئے حال ہی میں جناب میر مظفر حسین ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے جناب صابر کو نقد رقم انعامات سے نوازا۔ اورایسے بہت سے فلاحی کام انجام دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے جناب میر مظفر حسین کوہیر کی عوام کا پسندیدہ لیڈر بنکر ابھر رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا کرے۔۔۔۔۔۔
