محمد فاروق شبلی صدر نشین، آندھرا پردیش اسٹیٹ اُردواکیڈیمی کا بیان
وجئے واڑہ 14/اکتوبر( نمائندہ۔جی۔یم): آندھرا پردیش اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 11 نومبر کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر اردو زبان وادب کے مختلف زمروں میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو "مولانا ابوالکلام آزد قومی ایواڈ ” اور "ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ ” دیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کارنامہ حیات ایوارڈ کے تحت 8 مختلف زمروں ( شاعری میں دو ایوارڈ فروغ اُردو میں دو ایوارڈ نثر میں ایک ایوارڈ تحقیق و تنقید میں ایک ایوارڈ تعلیم و تدریس میں ایک ایوارڈ صحافت و ذرائع ابلاغ میں ایک ایوارڈ) میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔ اسی طرح بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ، بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔ جناب محمد فاروق شیلی چیرمین، آندھرا پردیش اسٹیٹ اُردواکیڈیمی نے اس سلسلہ میں پریس کا نفرنس میں صحافتی اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ ایک قومی ایوارڈ ہے اور یہ ایوارڈ اردو زبان وادب کے مختلف زمروں میں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار قومی ایوارڈ دولاکھ پچیس ہزار روپئے، توصیف نامہ دمی منٹو پر مشمتل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُردواکیڈیمی کی جانب سے ریاست آندھرا پردیش میں ایک اور ایوارڈ ، ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ جنوبی ہند کے سرسید ڈاکٹر عبد الحق کے نام سے جاری کیا گیا ہے یہ ایوارڈ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے توصیف نامہ اور میمو پرمشتمل ہے۔ جناب محمد فاروق شبلی نے بتایا کہ اُردواکیڈیمی کی جانب سے تمام 26 اضلاع سے ہر ضلع کے 3 منتخب اُردو اساتذہ اور 3 منتخب اُردو اسٹوڈنٹس کو با ترتیب بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈاور بیسٹ اُردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام ایوارڈ 11 نومبر کو مولانا ابوالکام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب یوم اقلیتی بہبود میں دیئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر سکریٹری اے پی اسٹیٹ اُردواکیڈیمی نے بتایا کہ "مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ ڈاکٹر عبد الحق ایوارڈ کارنامہ حیات ایوارڈ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ٹیچر ایوارڈ کے سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے درخواست گزار کی مدت ملازمت کم از کم (5) سال ہونی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ فارم پر ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کے لئے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس یا D.E.O/Dy.D.E.O کی جانب سے تصدیق کے ساتھ اساتذہ اپنی درخواستیں 30 اکتوبر 2026ء تک علاقائی مرکز الائبریری آندھرا پردیش اسٹیٹ اُردواکیڈیمی 219 امداد گھر کمپلیکس ہیڈ پوسٹ آفیس وجئے واڑہ ۃ520001 کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کر سکتے ہیں۔ مزید ڈائریکٹر سیکریٹری اُردواکیڈیمی نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی سے جاری کردہ فارم صدر دفتر اُردواکیڈیمی دفاتر ڈی ایم ڈبلیو اُردو ٹریننگ سنٹرس و اردواکیڈیمی لائبریریز پر مفت دستیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ کارنامہ حیات ایوارڈ کے سلسلہ میں ریاست آندھرا پردیش کے ادیب شاعر نقاد ماہرین تعلیم، صحافی اور فروغ اُردو کے لئے کام کرنے والے اصحاب ایک عدد تصویر مکمل بائیوڈاٹا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی اردو زبان وادب کے فروغ کے سلسلہ میں ان کی کارکردگی و دیگر ضروری تفصیلات مع دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنی درخواستیں 30 اکتوبر 2026ء تک داخل کر سکتے ہیں۔ جناب محمد فاروق شبلی، چیر مین نے بتایا کہ ان تمام ایوارڈز کے لئے شخصیات کے انتخاب کے سلسلہ میں اُردو زبان وادب کے ماہرین و ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ جوان ایوارڈز کے لئے مستحق شخصیت کا انتخاب کریں گی۔ واضح رہے کہ اس پر یس کا نفرنس میں ڈائریکٹر سکریٹری جناب نظام الدین، اکاؤنٹس آفیسر سہیل، اور سپرنٹنڈنٹ آفتاب بھی موجود تھے۔۔۔۔۔
