محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی۔انڈیا
خدا کے فضل وعطا کو حسین کہتےہیں
حبیبِ حق کی دعا کو حسین کہتے ہیں
سکون قلب کو ملتا ہے ذکر سے ان کے
ہر ایک غم کی دوا کو حسین کہتےہیں
خدا کے نام پر اپنا لٹادیا سب کچھ
سحابِ جودو سخا کو حسین کہتے ہیں
رخ حسین کو کہتی تھی دیکھ کر دنیا
شبیہ صلِّ علٰی کو حسین کہتے ہیں
یہ جانتے ہیں سبھی اپنے ہوں کے بیگانے
شہیدِ کرب وبلا کو حسین کہتے ہیں
اندھیرا کفر کاڈوبا یزید کو لیکر
ضیائے شیر خدا کو حسین کہتے ہیں
یزید کو سبھی کہتے ہیں ظالم وجابر
سراپا صبر ور ضا کو حسین کہتے ہیں
لہو پلا کے بچایا ہے دین کو”زاہد”
حیاتِ دین خدا کو حسین کہتے ہیں
