ظہیر آباد -21/نومبر (نمائندہ۔جی۔یم): جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے سیکریٹری سید امتیاز کے بموجب جناب عبدالمجید شعیب ریاستی صدر ایم پی جے موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس و رکن شوری’ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے مسجد راشدہ اسد اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں خطبہ جمعہ سے قبل بعنوان "سود سے پاک معاشرہ کی تعمیر کے لوازم ” اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا ہمارا موضوع بہت اہم ہے، سود سے پاک معاشرہ کی تعمیر۔اللہ تعالیٰ نے قرآن میں سود کو حرام قرار دیا اور تجارت کو حلال۔ سود صرف ایک گناہ نہیں، بلکہ معاشرے کی جڑ کاٹنے والا زہر ہے۔ سود سے امیر اور امیر ہوتا ہے اور غریب اور غریب۔ اس سے برکت ختم ہو جاتی ہے، بے چینی بڑھتی ہے، اور اللہ کی ناراضگی آتی ہے۔سود سے پاک معاشرہ کیسے بنے گا؟ اس کے چند لوازم ہیں:1. ایمان اور تقویٰ:ہمیں یقین ہو کہ رزق اللہ دیتا ہے، سود نہیں۔2. حلال کمائی کا عزم:کاروبار، مزدوری، کھیتی، چھوٹی دکان، سب حلال ذرائع سے روزی کمانا۔3. قرض حسنہ کا رواج: ضرورت مند کی مدد سود پر نہیں، بلکہ اللہ کی رضا کے لیے بغیر سود کے قرض دے کر کریں۔4. سود سے اجتماعی بائیکاٹ ہم اپنی مسجد، اپنے محلے، اپنی جماعت سے شروع کریں کہ نہ سود لیں گے، نہ دیں گے، نہ اس کی گواہی دیں گے 5. نوجوانوں کی تربیت بچوں کو شروع سے بتائیں کہ سود حرام ہے، اور حلال میں ہی عزت اور برکت ہے۔
بھائیو! اگر ہم آج عہد کر لیں کہ ہم سود سے بچیں گے، تو اللہ ہمارے گھروں میں برکت دے گا، ہمارے معاشرے میں سکون آئے گا۔اور ایک اہم اعلان کیا گیاکہ آئندہ جمعہ 27/نومبر سے اوقات نماز اس طرح رہیں گے اذاں 12:30 بجے اور جماعت 1:00 بجے ادا کی جائے گی ان شاءاللہ آئیے، آج اسی خطبہ جمعہ سے ہم اس نیک کام کی شروعات کریں۔اس موقع پر معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین ضلعی صدر ایم پی جے انجنئیر شہبازالدین امرائے مقامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری ظہیر آباد ساوتھ سید عبدالروف ضلعی سیکریٹری آئیٹا خواجہ نظام الدین مصلیان مرد وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
