عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی

علامہ فضل حق اکیڈمی یس نگریوپی انڈیا

حق نگر حق آشنا ہیں کربلا والوں کے ساتھ
مصطفیٰ جان وفا ہیں کربلا والوں کے ساتھ

حضرت آدم سے عیسی تک پیمبربالیقیں
حق کے میر کارواں ہیں کربلا والوں کے ساتھ

آسمانوں پر ملائک یا رجال الغیب ہوں
ظلم پر حیرت کنا ہیں کربلا والوں کے ساتھ

فاطمہ زہرہ کے سایہ میں ھے کربل کی زمیں
شیرحق مشکل کشا ہیں کربلا والوں کے ساتھ

آج ناطق ہر طرف یلغار بے دینوں کی ھے
اہل حق اہل صفا ہیں کربلا والوں کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے