سہارنپور(احمد رضا): دینی تعلیم کے فروغ کے لئے مسلسل جدوجہد میں سرگرم ضلع کی مقبول اور معروف دینی درسگاہ دارالتد ریب الاسلامی واقع حاکم شاہ کالونی، شہر سہارنپورمیں آج علماء کرام کی فعال تنظیم جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس کا افتتاح سماجوادی قائد عمر علی خان ایم ایل اے نے اپنے دست مبارک سے سیکڑوں معزز شہریوں کی موجودگی میں ربن کاٹ کر کیا افتتاحی تقریب کے بعد اس طبی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کرا کر مفت دوائیں حاصل کیں اور کیمپ آرگنائزرس کے لئے اپنی نیک خواہشات اور احسان مندی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر علی خان نے کہا کہ ضرورت مندوں کی امداد اور خلق خدا کی خدمت انجام دینا بہت ہی اہم عبادت ہے، جو رضائے الہی کا سبب اور بلندی درجات کا ذریعہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا اسعد حقانی مبارکباد اور شکریہ کے مستحق ہیں ، کہ انہوں نے جمعیت علماء ہند کے جھنڈے کے زیر سایہ ضرورت مند گھروں کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مفت طبعی امداد مہیّا کرا نیکا زمہ اٹھایا ہے جسکو یہ سبھی رہنما بڑی کامیابی کے ساتھ اہم ذمہ داری سمجھتے ہوئے مسلسل نبھا رہے ہیں! جمعیت علماء ہند کے شہر صدر اور مدرسہ مظاہر علوم کے رکن شوری مولانا ساجد کاشفی نے کہا کہ خدمت کی توفیق کامل جانا اللہ رب العزت کی بڑی نوازش اور کرم ہے، جس پر شکر گزاری کے ساتھ ساتھ جمار ہنا بھی ہم سبھی کے لئے بیحد لازم اورضروری ہے!
عالم دین مولانا محمد اطہر حقانی نے بتایا کہ مدرسے کے اطراف میں بڑی تعداد میں غریب مسلم آبادی ہے جو حکومت کی توجہ سے بھی بالکل محروم ہے ان حالات میں جمعیت علماء ہند کا یہ قدم بڑی سہولت کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ ساتھ اصحاب خیر کو بھی مستحقین کی امداد کے لیے آگے آکر اپنے فرض منصبی کو نبھانا چاہئے، اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کر کے رضائے الہی حاصل کرنی چاہیے، کیمپ آرگنا ئز ر عالم دین مولا نا اسعد حقانی نے بتایا کہ ہماری جانب سے منعقد ہونے والے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپس میں تقریبا دو ہزار مریض بہ فضل الرحمن اب تک فیضیاب ہو چکے ہیں اور اب بھی مسلسل ان علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کی مزید ضرورت ہے جسکے لئے ہم مسلسل کوشیشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ضرورت ہے کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں مولانا نے بتایا کہ شہر کے پچہڑے علاقہ میں ایک اچھے درجہ کے زچہ بچہ کلینک کی بھی سخت ضرورت ہے، جہاں پردے کے ساتھ خواتین کے ذریعے ہی خواتین کا علاج ہو اور بے پردگی سے حفاظت ہو سکے اس کے لیے بھی انتظام کرنے کا ارادہ ہے انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں ڈاکٹر سلیم خان ، ڈاکٹر جمیل احمد مانوی، ڈاکٹر اطہر علی وارث اور ڈاکٹر عبدالصمد نے اپنی خدمات پیش کیں، اور ۲۶۸ مریضوں کا مفت علاج کیا.
اس موقع پر پارشد احمد ملک، پارشد گلذ یب خان، مولانا فضیل مظاہری ، قاری ندیم کاشفی ، قاری عظیم الشان، حافظ محمد فرقان، مفتی عبدالماجد ندوی، قاری عبد القادر مظاہری، مولانا عبداللہ ندوی، قاری وسیم ، قاری توصیف ، مولانا فرمان مظاہری، مولانا انیس مظاہری، مولانا شاداب کاشفی اور قاری ضیاء الرحمن وغیرہ کی شمولیت قابلِ ذکر ہے!
