کولاچھاپر دیوریا : جشن یوم آزادی کے موقع پر جمعية علماء الهند دیوریا کے زیر اہتمام مولانا معراج احمد امتیازی جنرل سکریٹری جمعية علماء الهند دیوریا کے قیادت میں دیوریا صدر تحصیل کے شامی پٹی گاؤں میں عاشقان رسول گروپ کے جانب سے 15 اگست بروز منگل بعد نماز مغرب ایک شام شہیدان وطن کے نام سے ایک خصوصی جلسہ مولانا عبدالوحید صاحب کے صدارت، مولانا محمد اعظم صاحب سر پرستی میں ہونا طے پایا ہے۔

پروگرام کا آغاز قاری نورالکلام صاحب استاذ شعبہ قرآت مدرسہ قاسم العلوم کولاچھاپر کے تلاوت قرآن پاک ہوگا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت جناب قاری سہیل احمد صاحب لچھمی پور کشی نگر پیش کریں گے۔ حضرت مولانا جناب شفیق احمد صاحب اعظم گڑھ، فاضل نوجوان حضرت مولانا عبیداللہ صاحب امام و خطیب بیلمہا بازار، مولانا اعجاز اللہ امام جامع مسجد ہریا کے بیانات ہوں گے۔مولانا سکندر صاحب کے زیر نگرانی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد سلیم صاحب مدرس مدرسہ قاسم العلوم کولا چھاپر بخوبی انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے