مہراج گنج: ملک کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ 15/اگست 2023 بروز منگل جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد مہراج گنج میں جناب سہیل احمد صاحب کی زیر صدارت "یوم آزادی” کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد ہوا اور جامعہ ہذا کے صدر المدرسین مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب نے نظامت کا فریضہ انجام دیا پرچم کشائی کا عمل جناب سہیل احمد صاحب کے ہاتھوں ہوا اور پھر راشٹرگان پیش کیا گیا مولانا ابرارالحق ندوی نے وطن کی محبت میں ایک عمدہ نظم پیش کرکے سماں باندھ دیا اسکے علاوہ یکے بعد دیگرے تلاوت، نعت، نظم، تقریر کی شکل میں جامعہ کے طلبہ نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جامعہ کے صدر المدرسین مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب کے پرمغز بیان اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ مولانا نے اپنے بیان میں سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آگے بڑھانے کیلئے بلا تفریق مذہب و ملت سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

حاضرین میں جناب سہیل احمد ، جناب فیروز احمد، مولانا سراج احمد، مولانا عبدالباری، الحاج کلیم اللہ، حافظ محمد رضوان، ماسٹر مرزا، مولانا قمرالدین کے علاوہ جامعہ کے طلبہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے