منااکھیلی۔ 2؍ستمبر (عبدالقدیرلشکری): کرناٹک کے بیدر ضلع اور چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں واقع این ایس پیٹرولیم کے مالک جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد کی55 ویں یوم پیدائش اسی پٹرول بنک میں منائی گئی۔ جناب نورالدین مستان کے چاہنے والوں کی جانب سے کیک کاٹاگیا۔ جب کہ نورالدین مستان کی شالپوشی وگلپوشی کرتے ہوے یوم ِ پیدائش کی انہیں مبارکباد دی گئی ۔ جناب محمد نورالدین مستان نے بھی اپنی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی شالپوشی کی۔ جس میں،مین کھیرا گرام پنچایت صدر سری کانت، اندرا شیکھر نیرنجی، ارون کمار پالاڈی، کوپیندر گنگونڈ سابق صدر گرام پنچایت منا اکھیلی، محمد سلام، محمد عمران، محمد سہیل، ناگپا اور دیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ جناب نورالدین مستان کانگریس پارٹی کے اہم قائدین میں شمارہوتے ہیں اور اب وہ ضلع سطح پربھی مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ کوویڈ 19-کے موقع پر انھوں نے ہائی وے نمبر 65پر ٹہر کر لاک ڈاؤن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں اور لاری ڈرائیوروں کو گھر سے بنا بنا کر کھانا پیش کرتے رہے ہیں۔ ان کی یہ خدمت ایک ایسے وقت سامنے آئی جب کہ پورے ہندوستان کے ہوٹل اور ڈھابے بند تھے۔ اور مسافربھوکے مررہے تھے۔ نورالدین مستان کے اس کام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا۔
