• ڈاکٹر شراف الدین دودھونیاں مقیم حال بڑھنی چوراہا کے صاحبزادے ہشام الدین کا موٹر سائیکل سے ہوا تھا ایکسیڈینٹ
  • سر میں آئی تھی کافی چوٹ، فوری علاج کے لیے انھیں لکھنو لے جایا گیا تھا، علاج جاری ہے۔

بڑھنی بازار(سدھارتھ نگر): ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جماعت کے خلیق و ملنسار ڈاکٹر شراف الدین(ساکن دودھونیاں مقیم حال بڑھنی چوراہا ) کے لخت جگر عزیزم ہشام الدین سلمہ کا موٹر سائیکل سے ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے، سر میں کافی چوٹ لگی ہے، فوری علاج کے لیے انھیں لکھنو لے جایا گیا تھا،علاج جاری ہے، فی الحال گھر پر ہیں، طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم انھیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، مریض سنجیدہ، نوعمر اور نمازی ہے۔

میں اپنی طرف سے اور جمعیت کے تمام ذمہ داروں کی جانب سے آپ تمام فرزندان توحید سے درخواست کررہا ہوں کہ برادر عزیز کی مکمل صحت وتندرستی کے لیے مزید دعائیں کرتے رہیں۔

اللہ ان کی لاحق اور عارضی بیماری وپریشانی کو جلد از جلد دور فرمائے اور صحت وتندرستی جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے۔(آمين)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے