اعظم گڑھ،7ستمبر (نامہ نگار): گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں منعقد ہوئی، جس میں نٹ مسلمانوں کی تعلیم کے موضوع پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔میٹنگ میں شریک الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں جلد ایک استاد کا انتظام کرکے تعلیم کا نظم کیا جائے، تاکہ دیگر طبقات کی طرح نٹ بچے بھی تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔ ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اگر اس برادری پر محنت نہ کی گئ تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیش بانی ایک طویل عرصہ سے نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر کوشاں ہیں۔منعقدہ میٹنگ میں حافظ نصراللہ، عبید، نسیم، شاہد، بلٹ، جاوید سمیت دیگر نٹ بستی کے لوگ موجود تھے۔
