اٹوا(سدھارتھ نگر): سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی جامعہ الفاروق الاسلامیہ امونا اٹوا بازار سدھارتھ نگر کے طلبہ کی سالانہ چار روزہ انجمن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں طلبہ بڑے ذوق وشوق کے ساتھ شریک ہوئے۔ عربی، اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں میں اہم اصلاحی موضوعات پر دل پذیر تقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمد و نعت اور نظم پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کیا۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام چھ زمروں پر مشتمل تھا۔ اردو تقریر ادنی میں شریک طلبہ کی تعداد 22 تھی، اردو تقریر اولی و ثانیہ شریک طلبہ کی تعداد 54 تھی، اردو تقریر ثالثہ تا سادسہ شریک طلبہ کی تعداد 27 تھی، عربی تقریر میں شریک طلبہ کی تعداد 28 تھی، اسی طرح انگریزی تقریر میں شریک طلبہ کی تعداد 10 جبکہ ہندی تقریر میں شریک طلبہ کی تعداد 20 تھی۔

تمام پروگراموں میں طلبہ کی ہمت افزائی اور تشجیع کے لئے ذمّہ داران ندوۃ السنۃ شیخ شبیر احمد مدنی، شیخ عبد المعین مدنی، حاجی محمد مبارک، ڈاکٹر محمد عیسیٰ اور جامعہ الفاروق الاسلامیہ کے اساتذہ صفی اللہ مدنی، لیث محمد مکی، کلام اختر سنابلی، محمد معراج مدنی، محمد عاصم مدنی، تنزیل الرحمن حجازی، محمد علقمہ مدنی، نور الہدیٰ مدنی ، عزیر احمد سلفی، عبد المقیت تیمی، مطیع اللہ مدنی، عبد الحسیب سنابلی، قاری محمد ساجد مدنی بھی شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے