اٹوا بازار(سدھارتھ نگر): نظم و نثر کے ماہر، شاعر و قلمکار جناب حفیظ الرحمٰن ابرق ساجدی بستوی صاحب کی”اٹوا“ تشریف آوری پر ان کے اعزاز میں بزمِ اربابِ ادب کی جانب سے ایک ادبی نشست منعقد کی گئی، جس کی صدارت جناب ڈاکٹر ایاز اعظمی صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض سید عزیز الرحمٰن عاجز نے انجام دیئے۔ منتخب اشعار باذوق قارئین کی نذر ہیں:
کون سی شکل تری پیش کریں دنیا کو
زندگی ہم نے کئی رنگ میں دیکھا ہے تجھے
ابرق ساجدی بستوی
دل میرا ایاز آج سلیماں کا محل ہے
بلقیسِ غزل آ تجھے اورنگ سے باندھوں
ڈاکٹر ایاز اعظمی
جل تھل جل تھل بستی بستی منظر منظر ہو جاۓ
اے دردِ وفا اتنا نہ رلا ہر آنکھ سمندر ہو جاۓ
جمال قدوسی
فکر کو جامہ ٕ الفاظ حسیں جن سے ملے
ایسے لفظوں کے ہی تاروں کو غزل کہتے ہیں
سید عزیز الرحمٰن عاجز
اس موقع پر انوراگ شری واستو وغیرہ شریک رہے۔
