مہراج گنج: محمد حامد علی ایجوکیشنل ٹرسٹ گورکھپور کی جانب سے جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے 50/طلباء و طالبات کو اسکولی بیگ مہراج گنج کے مشہور ومعروف معالج ڈاکٹر احسن نذیرصدیقی کی صدارت میں مدرسہ کے صدر المدرسین مولانا شبیر احمد قاسمی اور جامعہ کے رکن ڈاکٹر مسعود اور انجینیر شاہد کے دست مبارک سے تقسیم کیاگیا۔ اسکولی بیگ پاکر طلباء جامعہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
جامعہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور کے ہمراہ گورکھپور سے تشریف لائے ہوئے حافظ اسد نے اس منظر کو بھی دیکھا اور جامعہ کی خوبصورت اور حسین عمارتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ادارہ کے معاونین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اعانتوں کا بہترین استعمال ہورہا ہے۔ آخر میں ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا۔
حاضرین میں مولانا قمر الدین مولانا سراج احمد حاجی کلیم اللہ ماسٹر مرزا مولانا ابرار الحق حافظ رضوان وغیرہ موجود رہے۔
