ووٹوں کی گنتی: ٹریفک کے راستے تبدیل کرنے کا ڈپٹی کمشنر نے دیاحکم
بیدر۔ 31؍ مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں بیدر تعلقہ کے بی وی بھوم ریڈی کالج میں 4 جون کو صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی ہے ۔ اس گنتی کے ختم ہونے تک، میلور کراس سے گمپا جانے والی گاڑیاں میلور اور میلور رنگ روڈ سے گزریں اورڈپٹی کمشنر اور ضلع ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین گووندریڈی نے بوم گونڈیشور سرکل کی طرف سے گمپاجانے والی گاڑیوں کاراستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم نامے کے مطابق ضلع ٹریفک پولیس نے حکم نامے میں گاڑیوں کو مقررہ روٹ پر منتقل کرکے کارروائی کرنے کی اطلاع دی ہے۔
