بیدر۔ 7؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری)تاریخی شہر بیدر اور اطراف واکناف میں مانا جاتاہے کہ 7؍جون اہم تاریخ ہے۔ اس دن بارش ہونے کو اچھاشگون سمجھاجاتاہے۔ اور مرگ کا آغاز کہاجاتاہے۔ آج دوپہر جمعہ کے بعد جب بارش ہوئی ہے تو قریب قریب عصر تک بیدر شہر میں بارش ہوتی رہی۔ اسی طرح کل 6؍جون کو ضلع بیدر میں ہونے والی بار ش کچھ اس طرح ہے۔ضلع بیدر میں 10.49یم یم بارش ہوئی۔ اور سب سے زیادہ بارش کوہ ِ نور (بسواکلیان تعلقہ) علاقہ میں 62یم یم ہوئی ۔ تعلقہ سطح پر بارش کی پیمائش یہ ہے۔ بھالکی تعلقہ 12.20یم یم، بیدر 12.67یم یم، بسواکلیان 16.04یم یم، ہمناآباد 10.83یم یم، چٹگوپہ 9.93یم یم، کمال نگر 3.80یم یم اور ہلسور 11.30یم یم بار ش ہوئی جبکہ اوراد تعلقہ میں بارش نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے